نوجوان مبینہ تشدد کے بعد قتل

کوٹ مومن (نامہ نگار)کوٹ مومن میں ایک نوجوان کو مبینہ طور پر تشدد کے بعد قتل کرکے لاش درخت سے لٹکا دی گئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس اور شدید اشتعال پھیل گیا۔مقتول کی شناخت محمد بلال حسن کے نام سے ہوئی ہے۔ اہلخانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے واقعے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس اور سی سی ڈی سے شفاف اور سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کی اپیل کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اہلخانہ نے کہا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ اہلخانہ نے مطالبہ کیا کہ تحقیقات کے تمام پہلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مقتول کو انصاف فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں