ڈنڈے کے وار سے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا

گوجرہ(نامہ نگار)معمولی جھگڑے پر ڈنڈے کے وار کر کے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیاگیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر344ج ب کا20سالہ فخر عباس گائوں میں اپنے گھر کے قر یب گزر رہاتھاکہ اس دوران گائوں کے محمد اعجاز کے ساتھ اس کا جھگڑاہو گیا جس نے فخر عباس کے سر پر ڈنڈے کے وار کرکے اس کوشدید زخمی کر دیا جو موقع پرہی شدیدزخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیاجبکہ ملزم موقع سے فرارہو گیا۔اطلاع ملنے پر تھانہ نواں لاہور پولیس نے اس کی نعش تحویل میں لے کر رورل ہیلتھ سنٹرمنتقل اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی پولیس نے ملزم کی تلاش میں چھاپے مار نے شروع کر دئیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں