پولیس اہلکار نے خودکشی کر لی

اسلام آباد(بیورو چیف)وفاقی پولیس کے ایک اہلکار نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ تھانہ ہمک کی حدود میں پیش آیا جب کہ خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت حسن رضا کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی اور ضروری کارروائی کے بعد پولی کلینک ہسپتال منتقل کردی۔پولیس نے بتایا کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں اور واقعے سے متعلق دیگر شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں