گوجرہ میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری

گوجرہ(نامہ نگار)انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ تجاوزا ت کی زد میں آنے والا سامان اٹھاکر ٹتحویل میں لے لیاگیا۔تجاوزات کا خاتمہ عوام کیلئے آسانیاں پیدا کر نا ہے۔دکاندارتجاوزات سے پرہیز کریں اور عوام کے لئے مشکلات پیدا نہ کریں۔ تفصیلا ت کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ چوہدری محمد ریا ض کی ہدایت پرچیف آفیسر میونسپل کمیٹی گوجرہ سید یاسر علی شاہ کی نگرانی میںانکروچمنٹ انسپکٹرمعظم علی نے ماتحت اہلکاران کے ہمراہ شہر کے مختلف حصوں میں کارروائی کر تے ہو ئے تجاوزات کی زد میں آنیوالا سامان اٹھا کر تحویل میں لیتے ہو ئے ایم سی گوجرہ منتقل کیااور لوگوں کا ہدایت کی کہ وہ اپنا سامان اپنی دکانوں کی حدود میں رکھیں ورنہ ان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ جبکہ بھاری جرمانوں کا بھی سامنا کر نا پڑے گا۔اور تجاوزات کے خاتمہ تک کارروائیوں کا سلسلہ بلا امتیاز جاری رہے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں