ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے تاجروں کے وفد کی ملاقات

سرگودھا(بیورو چیف) ڈپٹی کمشنرحسین احمد سے صدر ایوانِ صنعت و تجارت خواجہ یاسر قیوم کی قیادت میں بلاک نمبر 2 کے تاجروں کے وفد نے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں تاجروں کے مسائل ، شہر کی خوبصورتی اور عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر شہر کو سجانے سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تاجر برادری نے ہمیشہ انتظامیہ کیساتھ بھرپور تعاون اور مثبت کردار ادا کیا ہے۔ عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر تاجر اپنی دکانوں اور کاروباری مراکز کو خوبصورتی سے سجائیں اور شہر کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے سٹی بیوٹیفکیشن منصوبے کے تحت سٹی روڈ اور کچہری بازار کی بیوٹیفکیشن کے حوالے سے بھی تاجروں سے آراء لی ۔جبکہ منصوبوں کے باقاعدہ افتتاح کے حوالے سے مشاورت کی۔اس موقع پر تاجروں نے بلاک نمبر 2 سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حل ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں