لاہور (بیوروچیف) عید میلادالنبی ۖ کی آمد کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں سکیورٹی پر مامور رضاکاروں کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔ایس پی ہیڈکوارٹرز محمد خالد سعید کی زیر نگرانی رضاکاروں کے لیے خصوصی ٹریننگ سیشن منعقد کیا گیا، جس میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز بابر شوکت، لائن افسر احسان الحق اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ایس پی محمد خالد سعید کے مطابق رضاکاروں کو میٹل ڈیٹیکٹر اور واک تھرو گیٹ کے ذریعے شرکا کی چیکنگ کے طریقہ کار سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔، جبکہ عید میلادالنبی ۖ کے موقع پر سکیورٹی ذمہ داریاں مثر انداز میں انجام دینے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رضاکاروں کو مرحلہ وار ڈویژن وائز تربیت فراہم کی جارہی ہے تاکہ میلادالنبی ۖ کی تقریبات کے دوران سکیورٹی انتظامات مزید مثر بنائے جاسکیں۔




