فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) مرکز ی میلاد کمیٹی فیصل آباد کے صدر حاجی منیر احمد نورانی اوردیگر عہدیداروں نے کہا ہے کہ عیدمیلادالنبی کو شایان شان مذہبی جوش وخروش اورعقیدت و احترام سے منایاجائیگا۔ انہوںنے تمام تاجر تنظیمو ں کے راہنماؤں سے کہاہے کہ مارکیٹو ں اوربازاروں میں جھنڈے لگائیں اورچراغاں کریں اورمحافل میلاد کاخصوصی اہتمام کریں ۔ انہوںنے عیدمیلاد کے جلوسوں میں شامل ہونیوالے شرکاء خصوصاً نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ باوضو ہوکر ، سروں کو ڈھانپ کر ، درود پاک اور نعت خوانی کرتے ہوئے شامل ہوں ۔ انہوںنے کہا کہ 26اگست بروز بدھ صبح 10:00بجے چوک گھنٹہ گھر میں مرکزی میلاد کمیٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہوگی ۔ جس میں پرچم کشائی اور 63پاؤنڈ کا کیک کاٹا جائے گا۔ تقریب میں علماء کرام مشائخ عظام ۔ ضلعی انتظامیہ عمائدین شہر شامل ہونگے ۔ انہوںنے شہر بھر کی سماجی ، مذہبی اور تاجرتنظیموں کے رہنماؤں سمیت معزز شہریوں کو بھی دعوت پیش کی ہے وقت مقررہ پر تشریف آوری فرمائیں اور عیدمیلاد النبی کو بھرپور عقیدت واحترام سے منائیں ۔ اللہ کریم تمام مسلمانوں کو آقا کامیلاد منانے کی سعادت نصیب فرمائے۔ (آمین)۔




