فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد پریس کلب کے زیر اہتمام عید میلاد النبی ۖ کے سلسلہ میں پروقار محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں پریس کلب کے عہدیدارا ن، ارکان، صحافیوں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ محفل کے دوران نعت خواں حضرات نے اپنی خوبصور ت آواز میں ہدیہ نعت پیش کرکے حاضرین کے دلوں کو منور کیا، جبکہ شرکا نے انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ نعتیہ کلام سماعت کیا۔محفل میں گروپ لیڈر و سابق صدر پریس کلب شاہد علی، صدر محمد بلال ڈوگر، سیکرٹری شوکت علی وٹو، سینئر نائب صدر میاں کاشف فرید، فنانس سیکرٹری رانا محسن فاروق، جوائنٹ سیکرٹری عدیل مان، سابق سیکرٹری ایم ایس بلال ۔علی اشفاق ہاشمی ، سابق فنانس سیکرٹری ملک شوکت علی ،چیئرمین الیکشن کمیٹی میاں بشیر اعجاز، سماجی شخصیت شیخ اعجاز سمیت پریس کلب کے دیگر عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی۔اس موقع پر مفتی محمد ارمغان مدنی، شرعی ایڈوائزر فنانس شرعیہ کمپلائنس فیصل آباد نے خصوصی بیان فرمایا۔ انہوں نے سیرتِ طیبہ ۖ کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ۖ کی حیاتِ مبارکہ پوری انسانیت کے لیے بہترین نمونہ ہے۔ ہمیں اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں آپ ۖ کی تعلیمات، اسوہ حسنہ اور اخلاقِ کریمانہ کو اپنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ۖ سے محبت کا حقیقی تقاضا آپ ۖ کی سنت پر عمل اور آپ ۖ کی تعلیمات کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہے۔محفل میں حافظ محمد حسنات بغدادی رانا سلیمان، احسان الحق، ، حنیف خان قادری، شیخ طارق، حنیف بابر، اور احمد جمال عبداللہ رف نے بھی ہدیہ نعت پیش کیا۔ نعتیہ کلام کے دوران شرکا پر رقت طاری رہی اور فضا درود و سلام سے معطر رہی۔محفل کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، استحکام، ترقی و خوشحالی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکا نے عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر نبی کریم ۖ کی سیرت و تعلیمات کو عام کرنے اور آپ ۖ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
سیٹ
فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد پریس کلب کے زیر اہتمام عید میلاد النبی ۖ کے سلسلہ میں پروقار محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں پریس کلب کے عہدیداران، ارکان، صحافیوں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ محفل کے دوران نعت خواں حضرات نے اپنی خوبصور ت آواز میں ہدیہ نعت پیش کرکے حاضرین کے دلوں کو منور کیا، جبکہ شرکا نے انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ نعتیہ کلام سماعت کیا۔محفل میں گروپ لیڈر و سابق صدر پریس کلب شاہد علی، صدر محمد بلال ڈوگر، سیکرٹری شوکت علی وٹو، سینئر نائب صدر میاں کاشف فرید، فنانس سیکرٹری رانا محسن فاروق، جوائنٹ سیکرٹری عدیل مان، سابق سیکرٹری ایم ایس بلال ۔علی اشفاق ہاشمی ، سابق فنانس سیکرٹری ملک شوکت علی ،چیئرمین الیکشن کمیٹی میاں بشیر اعجاز، سماجی شخصیت شیخ اعجاز سمیت پریس کلب کے دیگر عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی۔اس موقع پر مفتی محمد ارمغان مدنی، شرعی ایڈوائزر فنانس شرعیہ کمپلائنس فیصل آباد نے خصوصی بیان فرمایا۔ انہوں نے سیرتِ طیبہ ۖ کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ۖ کی حیاتِ مبارکہ پوری انسانیت کے لیے بہترین نمونہ ہے۔ ہمیں اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں آپ ۖ کی تعلیمات، اسوہ حسنہ اور اخلاقِ کریمانہ کو اپنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ۖ سے محبت کا حقیقی تقاضا آپ ۖ کی سنت پر عمل اور آپ ۖ کی تعلیمات کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہے۔محفل میں حافظ محمد حسنات بغدادی رانا سلیمان، احسان الحق، ، حنیف خان قادری، شیخ طارق، حنیف بابر، اور احمد جمال عبداللہ رف نے بھی ہدیہ نعت پیش کیا۔ نعتیہ کلام کے دوران شرکا پر رقت طاری رہی اور فضا درود و سلام سے معطر رہی۔محفل کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، استحکام، ترقی و خوشحالی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکا نے عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر نبی کریم ۖ کی سیرت و تعلیمات کو عام کرنے اور آپ ۖ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔




