فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے موڈیز کی طرف سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو بہتر قرار دینے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے عالمی مالیاتی اداروں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ ضافہ ہوا اور اِس سے گورننس میں بہتری کی بھی عکاسی ہوتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ریٹنگ میں بہتری سے معاشی استحکام کا پتہ چلتا ہے اور اس سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی مددملے گی۔




