امت مسلمہ کی فلاح کا انحصار اسوہ رسولۖ کو اپنانے میں ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) جمعیت الانصار(رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام غلام محمد آباد قادرآباد میں زیارات مقدسہ کی زیارت کروائی گئی’ اس موقع پر زیارات مقدسہ کا افتتاح سابق ایم این اے حاجی محمد اکرم انصاری’ ایس پی لائل پور ٹائون ملک عابد ظفر’ حاجی تسنیم انصاری’ پرویز اکرم میدانی’ حاجی عبدالستار انصاری’ حسن حیدر انصاری’ لیاقت حمید انصاری’ حاجی شہزاد انصاری’ حاجی شہباز نے کیا’ اس موقع پر عاشقان رسولۖ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی’ اس موقع پر عاشقان رسولۖ کا جوش و خروش دیدنی تھا’ اس موقع پر سابق ایم این اے حاجی محمد اکرم انصاری’ ایس پی لائل پور ٹائون ملک عابد ظفر’ حاجی تسنیم انصاری’ پرویز اکرم میدانی’ حاجی عبدالستار انصاری و دیگر مقررین نے کہا کہ ذات مصطفیۖ سے محبت کرنے کے بعد ان کی تعلیمات کو سمجھنا اور عمل کرنا انتہائی اہم ہے’ حضور نبی کریم ۖکی امن اور محبت پر مبنی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی دنیا اور آخرت کیلئے آسانیاں پیدا کر سکتے ہیں’ انہوں نے کہا کہ اسلام سلامتی اور امن کا دین ہے’ آقا دوجہاںۖ سے محبت ہمارے ایمان کا اہم جزو ہے’ مسلمانان عالم سرور کائنات احمد مجتبیٰ رحمت عالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل کر کے اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کر سکتے ہیں’ انہوں نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبے میں سیرت طیبہ مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے’ حب رسول ۖدین حق کی شرط اوّل ہے’ حضور نبی کریم کے ساتھ اپنی جان، اولاد اور مال سے زیادہ محبت کئے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا’ امت مسلمہ کی فلاح کا انحصار اسوہ رسول کو اپنانے میں ہے۔ پیغمبر اسلام کا اسوہ حسنہ زندگی سنوارنے کا بے مثال نمونہ ہے۔ خود کو اسوہ رسول ۖکے تابع کرنا حب رسولۖ کا لازمی تقاضا ہے’ تقریب کے آخر میں حضور نبی کریمۖ کی ولادت باسعادت کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں