موٹر سائیکل سوار ڈاکوراہ گیروں سے مال و زر چھین کر فرار

گو جرہ (نامہ نگار) موٹر سائیکل سوار ڈاکوئو ں نے راہ گیروں سے مال وزر چھین لیا ۔ معلوم ہواہے کہ چک نمبر247 ج ب کارئیس احمدموٹر سائیکل رکشہ پر دیگر افراد کے ہمراہ دوائی لینے نواں لاہور جارہا تھا کہ راستہ میںپیچھے سے موٹرسائیکل سوار 3 نامعلوم ڈاکوئوں نے انہیں اسلحہ کے زور پرروک لیا جان سے مار دینے کی دھمکی کے دے کرمحمد اسلم سے 15 ہزار روپے اور ناہیداختر کے کانوں سے سونے کے ٹاپس وغیرہ چھین لئے اور کامیاب واردات کے بعد فرارہو گئے واردات کی اطلاع تھانہ صدر پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں