فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنرمحمدنعمان صدیق نے پودا لگا کر معرکہ حق فاریسٹ پارکIIکا افتتاح کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے فاریسٹ پارک میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز بھی کیا۔معرکہ حق فاریسٹ پارکII تین ایکڑ رقبے پر قائم کیا گیا ہے جہاں 3ہزار سے زائد پودے لگائے گئے۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ فاریسٹ پارک شہریوں کو صحت مند، صاف اور سرسبز ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ درخت اور سرسبز مقامات ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور شہریوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں شجرکاری اور ماحولیاتی بہتری کے لئے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے اور شہریوں کو بھی زیادہ سے زیادہ پودے لگانے اور ان کی نگہداشت کی ترغیب دی جائے۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسزانورعلی،اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر ذوالقرنین اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔




