مستقل پرنسپل کی تعیناتی کیلئے درخواستیں جمع کرانے میں توسیع

لاہور (بیوروچیف) لاہور سمیت پنجاب بھر کے کالجز میں مستقل پرنسپلز کی تعیناتی کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔محکمہ تعلیم کی جانب سے چوتھے مرحلے میں صوبے کے 100 کالجز میں مستقل پرنسپلز تعینات کیے جانے ہیں۔ ان خالی اسامیوں پر مرد و خواتین امیدواروں کی تعیناتی کی جائے گی۔پرنسپلز کی آسامیوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اسے یکم ستمبر تک کردیا گیا ہے۔ امیدوار مقررہ تاریخ تک اپنی درخواستیں جمع کراسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں