پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا گراں فروشوں کیخلاف ایکشن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں گراں فروشوں نے ناجائز منافع خوری کی حد کر دی، مختلف بازاروں اور دکانوں میں اشیا ئے خورد و نوش من مانے نرخوں پر فروخت کی جا رہی ہیں اور دیدہ دلیری سے مہنگائی میں پسی ہوئی عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جا رہی ہیں، شہر اور گرد و نواح میں ان اشیاء کا کنٹرول ریٹ پر ملنا محال ہے گراں فروشو ں نے مہنگائی کا بازار گرم کر رکھا ہے، اس پر قابو پانے کیلئے گراں فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور دکانداروں کو نکیل ڈالنے کیلئے ایڈمن آفیسر/پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر ایک دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔انہوں نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرتے ہوئے اوور چارجنگ پر ایکشن لیا۔انہوں نے مختلف دکانداروں کو 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں