عزیز فاطمہ ٹرسٹ ہسپتال میں میدیکل طلبہ کیلئے معلوماتی سیشن کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عزیز فاطمہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج (AFMDC)کی (ایلومنائی ایسوسی ایشن) کے زیرِ اہتمام عزیز فاطمہ ٹرسٹ ہسپتال میں (Thoracic Surgery as a Career: Scope, Opportunities & Future Prospects)کے موضوع پر ایک خصوصی اور معلوماتی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں میڈیکل طلبہ کو تھوراسک سرجری کے شعبے، اس کے کیریئر پاتھ وے، تربیتی مراحل، پیشہ ورانہ مواقع اور مستقبل کے امکانات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔سیشن میں ڈاکٹر جنید حسین تھوراسک سرجن نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے اپنے پیشہ ورانہ سفر، عملی تجربات اور تھوراسک سرجری میں اسپیشلائزیشن کے مختلف پہلوں پر گفتگو کی۔ انہوں نے طلبہ کو اس شعبے میں داخل ہونے کے لیے درکار تعلیمی و تربیتی مراحل، مہارتوں اور مستقبل میں دستیاب مواقع کے بارے میں مفید رہنمائی فراہم کی۔اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسرعزیز فاطمہ ٹرسٹ پروفیسر ڈاکٹرمحمدسعید نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں طب کا شعبہ وسیع اور مسلسل ترقی پذیر ہے، اس لیے طلبہ کو روایتی شعبوں تک محدود رہنے کے بجائے مختلف میڈیکل اور سرجیکل اسپیشلٹیز کو سمجھنے اور اپنی دلچسپی، صلاحیت اور رجحان کے مطابق خصوصی شعبوں میں کیریئر بنانیکی کوشش کرنی چاہیے۔ ا نہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مختلف طبی شعبوں میں ماہر ڈاکٹرز اور سرجنز کی تیاری نہ صرف صحت کے نظام کو مضبوط بناتی ہے بلکہ معاشرے اور پاکستان کی مجموعی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔طلبہ کو چاہیے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو وسیع کریں، جدید طبی علوم سے آگاہی حاصل کریں اور ایسے شعبوں کا انتخاب کریں جہاں وہ مستقبل میں ملک و قوم اور انسانیت کی بہتر خدمت کر سکیں۔انہوں نے ایلومنائی ایسوسی ایشن (AFMDC)کی جانب سے منعقدہ سیشن کالج کے طلبہ کو اپنے کامیاب ایلومنائی سے جوڑنے، حقیقی پیشہ ورانہ تجربات منتقل کرنے اور انہیں جدید و خصوصی طبی شعبوں میں کیریئر کے نئے امکانات سے روشناس کرانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جبکہ عزیز فاطمہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں اس نوعیت کی سرگرمیوں کا مقصد طلبہ کو صرف نصابی تعلیم تک محدود رکھنے کے بجائے انہیں پیشہ ورانہ شعور، عملی رہنمائی اور مستقبل کے طبی شعبوں سے روشناس کرانا ہے تاکہ وہ ایک باصلاحیت، ذمہ دار اور معاشرے کے لیے موثر طبی افرادی قوت کا حصہ بن سکیں۔طلبہ نے ڈاکٹر جنید حسین سے سوالات بھی کیے اور تھوراسک سرجری سے متعلق مختلف پیشہ ورانہ اور تعلیمی پہلوں پر براہِ راست رہنمائی حاصل کی۔آخرمیں چیف آپریٹنگ آفیسرعزیز فاطمہ ٹرسٹ پروفیسر ڈاکٹرمحمدسعید نے پروفیسرڈاکٹرمحمدسلیم ودیگرشرکا کے ہمراہ ڈاکٹر جنید حسین تھوراسک سرجن کو اعزازی شیلڈپیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں