صفدرآباد میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں ناکام،گرانفروشوں کا راج

صفدرآباد (نامہ نگار)خود ساختہ مہنگائی عروج پر،اسسٹنٹ کمشنر بے بس ،پرائس کنٹرول کمیٹیا ں غائب،پیرا فوسرس کا کردار مشکوک اسے فوری ختم کیا جائے یہ فورس تاجروں کا پٹھہ بٹھانے کی ماہر ہے اس کی کیا ضرورت پیش آئی ،محترمہ مریم نواز کو کسی مشیر نے عوام دشمن مشورہ دے کر پنجاب حکومت کو عوام کی نظروں میں گرا دیا ۔شہر میںہر شے عوام کی قوت خرید سے باہر ہو چکی ،ایماندار تاجر بھی پس گئے،ذخیرہ اندوز چھا گئے ،حکومت پیرا فورس پراعتماد نہ کرے نوجوان پڑھے لکھے بے روزگار یا سرکاری ریٹائرڈ ملازمین جو فٹنس کے معیار پر پورا اترتے ہوں ان کی خدمات حاصل کرے اور شہر میںبڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرے ،ایک شہری نے کہا کہ ہمیںبتایا جائے کہ شہر میں کونسی چیز سرکاری ریٹ پر بک رہی ہے، ہر شے کی قیمت آسمانوں کو چھو رہی ہے،گوشت کی قیمت کا سن کر ہی غریب کا دل دہل جاتا ہے ،آٹا بھی سرکاری ریٹ سے اوپر ہے ،فروٹ کی بات کرنا ہی بے وقوفی ہے کہ عام آدمی صرف دیکھ سکتا ہے خریدے گا کیسے؟ایک شہری نے انکشاف کیا کہ میونسپل کمیٹی کے ملازمین شہر کی مارکیٹوں کی تصویر بنا کر ڈپٹی کمشنر کو سینڈ کر دیتے ہیں صفدرآباد میں کوئی شکایات نہیں ہیں ہر چیز سرکاری نرخوں پر فروخت ہو رہی ہے ،اب اس کا حل کیا ہے ،سرکار کے با اختیار افسران اپنا بھیس بدل کر مارکیٹوں میںاشیائے خوردونوش کے ریٹ چیک کریں ،پولیس بھی اگر ساتھ رکھنا ضروری ہو تو پولیس بھی سادہ کپڑوں میںہو اور وہ مقامی تھانے کی نہ ہو۔ ،اگر ہر ہفتے ایک دن ایسا ہو جائے تو گرانفروش خود ہی سیدھے ہو جائیں گے ۔مریم نواز شریف اس پر غور فرمائیں اور فوری ایکشن لیں،عوام کی زندگیوں کو عذاب بنانے والوں کو گرفت میں لایا جائے،پاکستان لاکھوں زندگیوں کی قربانیاں دے کر بنا ہے ہر محکمے کی کالی بھیڑوں کو فارغ کیا جائے افسران بالا کی کارکردگی پر نظر رکھی جائے،رشوت خور ملازمین کو نکال باہر کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں