واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) خطے کی صورتحال ایک بار پھر کشیدہ ہوگئی، امریکی فوج نے ایران کے لارک جزیرے پر فضائی حملہ کرتے ہوئے دو ایرانی میزائل لانچرز کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔امریکی حکام کے مطابق پاسداران انقلاب کے اہلکار راکٹ لانچ کرنے کی تیاری کر رہے تھے، جس کے باعث میزائل لانچرز کو نشانہ بنایا گیا۔امریکی فوج کی جانب سے آبنائے ہرمز میں مبینہ طور پر ایرانی بارودی سرنگیں بچھانے والی فورسز کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکی حملے میں کئی ایرانی اہلکار اور شہری شہید ہوئے ہیں۔لارک جزیرہ ایران کی اہم بندرگاہ بندر عباس کے قریب آبنائے ہرمز میں واقع ہے، آبنائے ہرمز عالمی بحری تجارت اور تیل کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمندری گزرگاہ تصور کی جاتی ہے۔دریں ثناء ۔تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی بمباری کے بعد ایران نے اردن اور متحدہ عرب امارات میں امریکی ایئربیسز میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔لارک جزیرے پر حملے کے بعد ایران نے اردن میں تعینات امریکی فوج پر جوابی حملہ کیا ہے۔ امریکی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایران سے فائر کیے گئے تقریبا تمام میزائل فضا میں ہی ناکارہ بنا دیے گئے ہیں۔ایرانی فوج نے متحدہ عرب امارات میں بھی امریکی ایئربیس پر حملے کا دعوی کیا ہے، یواے ای میں المنہاد ایئربیس کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی ایم کیو9 ڈرون مارنے گرانے کا دعوی ہے۔ امریکی ڈرون کو آبنائے ہرمز پر پرواز کرتے ہوئے تباہ کیا گیا۔




