نبی کریمۖ کی تعلیمات پر عمل کر کے ظلم کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرکے معاشرے سے ناانصافی اور ظلم کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ۔ حضور اکرم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی آمد سے ہی دنیا کو امن و امان ‘ سلامتی اور مظلوم کو انصاف ملا’ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کا بنیادی مقصد انسانیت کو توحید عدل و انصاف اور امن درس دینا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ رسول پاک صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی سیرت طیبہ کے ذریعے انسانوں کو ظلم جہالت اور ناانصافی سے نجات دلا کر ایک ایسا مثالی معاشرہ قائم کیا جس کی بنیاد اخوت ‘ مساوات ‘ رحم ‘ بھائی چارے اور عدل پر قائم تھی ۔ آج بھی امت کی کامیابی اسی میں ہے کہ قرآن و سنت کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں نافذ کرے ۔ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کا تقاضا ہے کہ ہم آپ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی سنتوں پر عمل کرکے اپنے کردار کو درست بنائیں اور معاشرے میں امن ‘ رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں