تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے حکمت عملی وضع کی جارہی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تاجر کاز کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا بھوآنہ بازار میں الیکشن خوش آئند ہے بہت جلد گھنٹہ گھر سے ملحقہ آٹھ بازاروں اور ملحقہ گلیوں میں بھی الیکشن ہونگے تاکہ منتخب نمائندے دکانداروں کے مسا ئل احسن طریقہ سے اور ان کی دہلیز پر حل کروا سکے تاجر برادری کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے حکمت عملی وضع کی جا رہی ہے دھڑے بندی کے خلاف ہوں متحدہو کر ایک منظم پلیٹ فارم پر مخلصانہ طریقہ سے تاجر برادری کی خدمت کا فریضہ سرانجام دینا ہو گا ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ فیصل آباد کے صدر خواجہ شاہد رزاق سکا نے انجمن تاجران بھوآنہ بازار کے حالیہ الیکشن میں بطور صدر کامیاب ہونے والے حافظ یحییٰ طارق اور جنرل سیکرٹری محمد امین خان کو مبارکباد دینے کیلئے تاجر وفد کے ہمراہ بھوآنہ بازار ان کے آفس میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری شیخ سعیدا حمد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں ریاض شاہد،صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طور سمیت سنیئر تاجرر ہنمائوں ایس ایم ایوب، چوہدری اعجاز احمد، خواجہ شجاع الدین، مرزا محمد اکرم بیگ، رانا عبداللہ اشفاق، بلال احمد گورایہ ایڈوکیٹ، صاحبزادہ قیوم انور، لالہ معین احمد شیخ، ملک عمران مجید، مہر محمد نعیم، عظیم الشان، ملک عبدالوہاب،میاں عثمان سرور،میاں بلال احمد،میاں سہیل، اکرام حبیب،ملک عاصم صفدر ودیگر تاجر رہنمائوں نے شرکت کی۔ اس موقع پرخواجہ شاہد رزاق اور دیگر تاجر رہنمائوںنے بھوآنہ بازار کی نومنتخب کابینہ صدر حافظ یحییٰ طارق ،جنرل سیکرٹری محمد امین خان کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائی کھلائی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ تاجروں کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے اور بہت جلد دیگر سات بازاروں میں بھی شفاف الیکشن کروائیں گے تاکہ منتخب نمائندے سامنے آ سکیں کیونکہ المیہ یہ ہے کہ گذشتہ کئی سالوں سے بازاروں میں الیکشن نہ ہونے کے باعث تاجروں کے مسائل میں قدرے اضافہ ہوا ہے۔ حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ تاجروں کو اعتماد میں لے کیونکہ تاجر برادری محب وطن ہے اور ملک کی ترقی و خوشحالی میں اس کا کردار کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں