ذیابیطس کے مریضوں کیلئے 24گھنٹے ہیلپ لائن قائم

کراچی(بیورو چیف)پاکستان میں ذیابیطس کے باعث سالانہ تقریباً 3 لاکھ افراد کے پاؤں یا ٹانگوں کے کسی حصے سے محروم ہونے کے پیش نظر مریضوں کو فوری طبی رہنمائی فراہم کرنے کیلئے 24 گھنٹے ڈائبیٹک فٹ ہیلپ لائن قائم کردی گئی ۔ ہیلپ لائن نمبر0330-6666774 کا اعلا ن بقائی انسٹی ٹیوٹ آف ڈائبیٹولوجی اینڈ اینڈو کرائنولوجی کے ڈائریکٹرپروفیسر زاہد میاں نے کراچی میں منعقدہ تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس آن ڈائبیٹیز اینڈ ڈائبیٹک فٹ 2026 کے اختتام پر کیا۔پروفیسر زاہد میاں کے مطابق پاکستان میں 30 لاکھ سے زائد افراد ذیابیطس کے باعث پاؤں کے زخموں کا شکار ہیں۔ ایسے مریضوں کو ابتدائی مرحلے میں درست رہنمائی، بروقت علاج اور مناسب طبی مرکز تک رسائی فراہم کردی جائے تو بڑی تعداد میں پاؤں یا ٹانگیں کٹنے سے بچائی جاسکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں