نئے صوبے کسی کی خواہش نہیں وقت کی ضرورت ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) رکن پنجاب اسمبلی چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے سوشل ویلفیئر وبیت المال اورمسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے صدر رانااحمد شہر یارخاں نے کہا ہے کہ نئے صوبے کسی ایک فردکی خواہش نہیں نہ کسی کا ایجنڈاہے وقت کیساتھ اسکی ضرورت ہے تا ہم پارلیمانی جماعتوں اور تمام سٹیک ہولڈرز کی اتفاق رائے ضروری ہے۔-ایک گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہناتھا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پاکستان اورقوم کی بہتری کے لیے فیصلے کیے اب اگرانتظامی یونٹ بنیں گے اورنچلی سطح پرعوام کواختیارات منتقل ہوں گے تو مشکلات کم ہوگی-انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف جب بھی اقتدارمیں آئے تو بلدیاتی نظام کے تحت عوام کواختیارات منتقل کئے گئے اب ان کی صاحبزادی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں بھی پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کی تیاری میں ہے- انہوں نے کہا کہ مشرقی وسطی میں جاری جنگ نے صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیامیں معاشی مشکلات پیداکی ہیں اس کے باوجودوزیراعظم میاں شہباز شریف نے 129ارب روپے کی سبسڈی دی-آئی ایم ایف کے آگے ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں یہ اس نااہل شخص کانتیجہ ہے جس نے آ ئی ایم ایف کے پاس جانے کی بجائے خودکشی کا دعوی کیااورپھرحسب معمول یوٹرن لے کر اس کے قدموں میں بیٹھ گیا حالانکہ میاں نوازشریف نے 2013کے دور حکومت میں آئی ایم ایف کوخیربادکہہ دیاتھا- انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اڑھائی سال میں پنجاب کو سکریپ سے آسمان تک پہنچا دیاہے-تعمیرو ترقی اور عوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی میں جوحکمت عملی اختیارکی ہے اس سے عوام مطمئن ہیں اس سے قبل پنجاب کوایک انڈرٹریننگ (UT)وزیراعلی دیاگیاجس نے پنجاب کابیڑہ غرق کیا-انہوں نے سانحہ پمز کو دردناک اورناقابل برداشت قرار دیا اورکہاکہ وزیراعظم میاں شہباز شریف ملنے والی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے یہ ایک ایسادلخراش واقع ہے ہے جس سے نہ صرف متاثرہ خاندان بلکہ پوری قوم غم میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں