پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گوجرہ میں بڑی کارروائی

گو جرہ( نامہ نگار) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی خصوصی ہدایات پر گوجرہ میں فوڈ سیفٹی ٹیم کی بڑی کارروائی۔فوڈ سیفٹی ٹیم کا ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز) عدنان حیدر کی سربراہی میں ”جعلی و غیر معیاری پاپڑ، سلانٹی اور سنیکس بنانے والے یونٹ پر چھاپہ،ملزمان جعلسازی کرتے ہوئے غیر معیاری پاپڑ، سلانٹی اور سنیکس کی پیکنگ پر فیصل آباد کا ایڈریس لگاتے ہوئے پکڑے گئے ۔بچوں کے کھانے کے لیے استعمال ہونے والے 21 ہزار 600 پیکٹس پر مشتمل ”جعلی و غیر معیاری پاپڑ، سلانٹی اور سنیکس ضبط، ڈیڑھ من سے زائد حشرات زدہ اجزاء اور 26 کلو جعلی پیکیجنگ میٹریل بھی ضبط کر لیا گیایونٹ بند جبکہ ملزم کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔یونٹ پر حشرات زدہ اجزاء کا استعمال کرتے ہوئے غیر معیاری پاپڑ، سلانٹی اور سنیکس بنائے جا رہے تھے۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمدنے کہاہے کہ غیر معیاری و جعلی اور مضر صحت پاپڑ، سلانٹی اور سنیکس بچوں میں بہت سارے امراض کا باعث بنتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں