فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹرعمراحمد منے خان نے بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے انٹر ویوکو متنازع اور کرکٹ کے فارم کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کے مترادف قراردیا ہے ۔ ردعمل میں ان کا کہنا تھاکہ دونوں بیٹوں کی گفتگوجھوٹ ہے وہ باپ کی رہائی کے لئے عالمی دبا چاہتے ہیں جوممکن نہیں قانونی فارم استعما ل کرنیکی بجائے کھیلوں کے میدان استعمال کرکے بانی کی رہائی کی خواہش پوری نہیں ہوسکتی کھیلوں کے پلیٹ فارم پر سیاسی مداخلت ایک خاص تا ثر دینے کی کوشش ہے انہوں نے کہا کہ 27 ستمبرکوکوئی تحریک کامیاب نہیں ہو گی نہ عوام باہرنکلیں گے-پی ٹی آئی کے اپنے ارکان تقسیم ہیں اور ان کا صفحہ پھٹ چکاہے مسلم لیگ ن واحدجماعت ہے جس کے تمام ارکان اورکارکنان میاں نواز شریف کی قیادت پر متفق اور فیصلوں کے پابندہیں-انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ملک اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں عملی اقدامات کررہے ہیں امریکہ جنگ حالات درست ہونے کے بعد معاشی استحکام بھی ہوگااور عوام کی مشکلات بھی جلدختم ہوں گی۔




