سمندری (بیورو چیف) کھیلوں کا فروغ ہی نو جوانوں میں آگے بڑھنے کا حوصلہ پیدا کرتا ہے،رانا فاروق سعید، سابق وفاقی وزیر وسینئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب رانا فارو ق سعید خاں اوررانا بلال فاروق خاں ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ڈویژن فیصل آباد کی 486گ ب رانا احسان الحق میموریل آل پنجاب فٹبال ٹورنامنٹ بطور مہمان خصوصی شرکت مہمانوں کے پہنچنے پر والہا نہ استقبال کیا گیا،پھو لوں کی پتیاں نچھاور ہار پہنا ئے گئے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ فٹبال کھیل کے فروغ اور اسے نوجوان نسل میں پروان چڑھا نے کے لیے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہو گا رانا فاروق سعید خاں اوررانا بلال فاروق خاں ایڈووکیٹ کھلاڑیوں میں انعا مات تقسیم کئے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لئے 5لاکھ کے انعام کا اعلان کیا۔




