ECEکارنر کتب کی خریداری سے متعلق ہدایت پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (SE)فیصل آباد وسیم ساجد نے سرکاری ہائی و ہائر سیکنڈری سکولوں کے سربراہان کو سسٹم ٹرانسفارمیشن گرانٹ پروگرام کے تحت ECEکارنر کتب کی خریداری اور مناسب استعمال کے حوالے سے سختی سے ہدایات جاری کر دیں۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (SE) فیصل آباد محمد وسیم ساجدکی جانب سے 17اگست 2026کو جاری کردہ مراسلے میں تمام متعلقہ ہائی و ہائر سیکنڈری سکولوں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ ECEکارنر کتب کی خریداری سے متعلق جاری کردہ ہدایات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ECE کارنر کیلئے کتب کی منظور شدہ فہرست سے ہی خریدی جائیں گی اور خریداری کا عمل سکول مینجمنٹ کونسل کے ذریعے مقررہ طریقہ کار اور قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔ کتب کی خریداری ECE Learning Areas کے مطابق کی جائے، جن میں ذاتی، سماجی و جذباتی نشوونما، زبان و خواندگی، بنیادی ریاضی، ہمارے اردگرد کی دنیا اور تخلیقی فنون شامل ہیں۔ اس مقصد کیلئے مختص یا موصول ہونے والے فنڈز صرف مقررہ مقصد کیلئے استعمال کیے جائیں گے جبکہ خریداری، فنڈز کے استعمال اور متعلقہ SMC کارروائی/دستاویزات کا مکمل ریکارڈ سکول کی سطح پر محفوظ رکھا جائے گا تاکہ ضرورت پڑنے پر تصدیق اور آڈٹ کیا جا سکے۔سکول سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ خریدی گئی کتب کو مناسب انداز میں ECE کارنر میں رکھا جائے اور طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں کیلئے موثر طور پر استعمال کیا جائے تاکہ پروگرام کے مطلوبہ تعلیمی مقاصد حاصل کیے جا سکیں۔ ECE کارنر کتب کی خریداری سے متعلق مقررہ سرٹیفکیٹ بھی مکمل، دستخط شدہ اور سربراہ ادارہ کی مہر کے ساتھ متعلقہ اتھارٹی کو جمع کروانا ہوگا، جس میں اس بات کی تصدیق ضروری ہوگی کہ فنڈز مقررہ مقصد کیلئے استعمال ہوئے اور کتب SMC کے ذریعے منظور شدہ فہرست سے مقررہ طریقہ کار کے مطابق خریدی گئیں۔محکمہ تعلیم نے خبردار کیا ہے کہ ہدایات سے غفلت، مقررہ طریقہ کار سے انحراف، فنڈز کے غلط استعمال یا احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور ذمہ داری کا تعین کرتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں