ڈپٹی کمشنر کا زیر تعمیر پارکنگ پلازوں کا دورہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق نے گزشتہ رات گئے گھنٹہ گھر کے اطراف زیرتعمیر پارکنگ پلازو ں کے مقاما ت کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو پارکنگ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے امین پور بازار،بیرون کارخانہ بازار،ڈگلس پورہ ودیگر مقامات پر پارکنگ پلازے تعمیر کئے جارہے ہیں جس کی بدولت ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ پارکنگ پلازوں کو تیزرفتاری سے مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کرانا ترجیح ہے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں