گوجرہ(نامہ نگار)سی سی ڈی پولیس اورموٹر سائیکل سوار مشکوک افراد میں مبینہ پولیس مقابلہ ، ریکارڈیافتہ ایک ملزم گرفتار،معلوم ہواہے کہ سی سی ڈی پولیس مونگی روڈپر گشت پر موجود تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار دوافراد آئے جنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کرفائرنگ شروع کر دی اور پیچھے کی طرف موٹر سائیکل بھگانے کی کوشش کی جن کا تعاقب کیاگیا تو ملزمان کی موٹر سائیکل سیم نہر کے قریب پلی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ملزمان گر گئے ایک ملزم موقع پر زخمی حالت میں پایا گیا جبکہ دوسراجھاڑیوں کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے فرارہو گیا۔زخمی ملزم کا نام نذیراحمدسکنہ چک نمبر282ج ب گوجرہ بتایاگیاہے جوکہ مختلف درج مقدمات میں مطلوب بیان کیاجاتاہے جس کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد ہواہے۔جسے علاج معالجہ کی غرض سے ٹی ایچ کیو گوجرہ منتقل کر دیا گیاہے۔پولیس نے فرارہو نے والے کی تلاش شروع کر دی ہے۔




