بوگس چیک دینے پر مقدمہ درج

گوجرہ(نامہ نگار)بوگس چیک دینے والا قانون کی زد میں آگیا۔معلوم ہواہے کہ گلشن کالونی کے رانا معظم علی سے محلہ دستگیر کالونی گوجرہ کے عدیل اخترنے 26لاکھ روپے کی رقم ادھار لی ہوئی تھی جس نے رقم کی واپسی کیلئے اسے ایک چیک دیا جو مقررہ تاریخ پر بنک سے کیش نہ ہو سکا اور ڈس آنر ہو گیا۔تھانہ سٹی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں