فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی جانب سے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے حصول میں آسانی کیلئے ضلع بھر میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شرینہ جنیجو نے بتایا کہ یہ کیمپس گورنمنٹ اپرینٹسیز ٹریننگ سینٹر، سرگودھا روڈ،تحصیل سٹی،گورنمنٹ گریجویٹ کالج چک 126 رب، سلار والا، تحصیل چک جھمرہ، چک39 گ ب ستیانہ بنگلہ، ستیانہ اڈہ تحصیل جڑانوالہ،میونسپل کمیٹی بلڈنگ اڈہ ڈجکوٹ تحصیل صدر، چک 203 گ ب کینال ریسٹ ہاس، کھدر والاتحصیل سمندری،نادرا دفتر ماموں کانجن تحصیل تاندلیانوالہ میں قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 13 ستمبر2026 تک گرین پراپرٹی سرٹیفیکیٹ کیمپس میں پٹواری، محکمہ مال اور سروس سنٹر اہلکار PLRA صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک گرین پراپرٹی سرٹیفیکیٹ کی درخواست کے اجرا کیلئے موجود رہیں گے۔خواہشمنداگر اپنی جائیداد کے واحد مالک ہیں تو دیر نہ کریں اور اپنے اصلی شناختی کارڈ کیساتھ اپنے قریبی کیمپس پر تشریف لائیں اور اپنی جائیداد کو ہمیشہ کیلئے محفوظ بنائیں۔انہوں نے بتایا کہ درخواست کی فیس صرف 950 روپے ہے۔




