ایجوکیشن اتھارٹی کو روزانہ سکولز وزٹ کرنیکی ہدایت

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) ایجوکیشن اتھارٹی کو روزانہ کی بنیاد پر سکولز وزٹ کرنے کی ہدایت،ڈی ای اوز(DEOs)روزانہ کی بنیاد پر کم از کم 3سکولوں کا وزٹ کریں گے۔ تصاویر، ویڈیوز، وزٹ رپورٹ اور لاگ بک کی تصاویر لازمی شیئر کی جائیں گی۔ڈیپٹی ڈی ای اوز (Deputy DEOs)روزانہ 4 سکولوں کا وزٹ کریں گے، چاروں کی لاگ بک، ٹائم فریم اور فالو اپ وزٹس کو یقینی بنائیں گے۔اے ای اوز (AEOs): اپنی پالیسی کے مطابق سکولوں میں مقررہ وقت (جیسے 2 گھنٹے) گزاریں گے۔اہم ترین پابندی: کوئی بھی اے ای او سکول بند ہونے تک آفس میں نہیں بیٹھے گا۔ کم از کم جب تک سکول بند نہ ہوں، تمام اے ای اوز فیلڈ میں رہیں گے۔ہر سربراہ ادارہ کم از کم 3 رانڈز لازمی کرے گا:پہلا رانڈ: اسمبلی کے بعد دوسرا رانڈ: بریک کے بعدتیسرا رانڈ: سکول چھٹی سے پہلے بچے گھر روانہ ہونے سے پہلے کوئی ہیڈ سکول نہیں چھوڑے گا۔جن سکولوں کے ہیڈز فنڈز ہونے کے باوجود استعمال نہیں کر رہے (خصوصا خواتین ہیڈز)، ان کے اکانٹس چیک کیے جائیں کہ آیا فنڈز صحیح استعمال ہو رہے ہیں یا نہیں۔ عدم توجہی یا نااہلی پر سخت محکمانہ کارروائی ہوگی۔سکولوں میں واش رومز اور صاف پانی کے نظام پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔ یہ ہر صورت بہترین حالت میں ہونے چاہئیں۔سکولوں سے گندم، شاپر اور کچرا مکمل ختم کیا جائے۔ گراس کٹنگ، پودوں کی ٹرمنگ، واش رومز کی صفائی اور پینٹ کی ریفریشنگ لازمی ہے۔ کمپیوٹر لیبز سمیت تمام سائنسی لیبز کو فنکشنل کیا جائے۔ اگر وسائل کی کمی ہے تو کمیونٹی، ایس ایم سی (SMC) یا این ایس بی کے فنڈز سے چیئرز اور دیگر ضروری سامان کا بندوبست کیا جائے۔ پریکٹیکل لیبز کی حالت کو فوری بہتر بنایا جائے۔او پی ایس ہیڈز کے آرڈرز کا اجرا اس ہفتے متوقع ہے، جس سے ہیڈز کی کمی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔تمام متعلقہ افسران نوٹ کر لیں کہ مانیٹرنگ اور فیلڈ وزٹس میں غفلت یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں