اسلحہ کی نمائش کرنے پر مقدمہ

ساہیوال (بیوروچیف) وائرل ویڈیو پر ڈی پی او محمد عثمان ٹیپو کا نوٹس، اسلحہ کی نمائش پر مقدمہ درج.ویڈیو میں عمر مجاہدولد مجاہد اسلام اور اسد بٹ ولد منیب الرحمن کو لڑائی جھگڑے کے دوران مارپیٹ اور اسلحہ کی نمائش کرتے دیکھا گیا۔پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف اسلحہ کی نمائش کا مقدمہ درج کرلیا۔متاثرہ پارٹی نے وقوعہ کے متعلق کوئی درخواست برائے کاروائی نہ گزاری تاہم متاثرہ پارٹی نے لڑائی جھگڑا کے متعلق صلح کا بیان متعلقہ پولیس کو دے دیا تاہم اسلحہ کی نمائش ایک قابلِ تعزیر جرم ہونے کے باعث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں