ساہیوال (بیوروچیف) ساہیوال سمیت جنوبی پنجاب بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جسکے باعث شہری شدید مشکلات اور اذیت کا شکار ہیں۔ ایک طرف بجلی کے بھاری بھر کم بلوں نے صارفین کی مشکلات میں اضافہ کر رکھا ہے تو دوسری جانب ہلوں کی بروقت ادائیگی کے باوجود بجلی کی غیر اعلامیہ بندش نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا دیا ہے۔ رات کے اوقات میں بجلی کی بندش نے شہریوں کا آرام بھی چھین لیا ہے۔ شدید گرمی اور جس میں بھی بند ہونے کے باعث شہری، بچے، خواتین اور بزرگ رات بھر بے آرام رہنے پر مجبور ہیں۔ لوڈ شیڈنگ کی آڑ میں 6 سے 8 گھنٹے سے بھی زائد تک بجلی کی سپلائی معطل رکھی جارہی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے سے بھی زیادہ تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے بجلی کی طویل بندش کے باعث شہری سخت ذہنی اذیت سے دوچار ہیں جبکہ کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں۔ شدید گرمی اور جس میں ملک بھر میں طویل رانے کی بجلی بندش جاری ہے۔، شارٹ فال کے باعث بجلی بندش کا دورانیہ 6 سے 16 گھنٹے تک پہنچ کیا ہے۔ ذرائع کے کے مطابق مطابق شدید شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ سے سب سے زیادہ ملک کے جنوبی علاقے متاثر ہیں، جنوبی پنجاب، سندھ اور کے پی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک کے بڑے شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 6 گھنٹے تک ہے، جبکہ دیہی علاقوں اور چھوٹے شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک ہے۔ بجلی چوری اور نقصانات والے علاقوں میں لوڈ شیڈ تک 12 گھنے سے بھی زائد ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں رات کے اوقات میں بجلی بندش کا دورانیہ زیادہ ہے۔ حکام کے مطابق بجلی کی فراہمی میں بہتری کا انحصار آر ایل این جی کارگو کی بر وقت آمد پر ہوگا۔




