مرغیوں کی ویسٹ اٹھانے والی گاڑیاں عوام کیلئے وبال جان

ساہیوال (بیورو چیف) شہر مرغیوں کی ویسٹ اٹھانے والی گاڑیوں سے بدبو شہری سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ ساہیوال شہر اور اس کے گردو نواح میں شام ڈھلتے ہی مرغیوں کی ویسٹ اٹھانے والی گاڑیاں سڑکوں پر دندناتی پھرتی ہیں جو بد بو اور تعفن پھیلا کر شہریوں کے لیے شدید اذیت کا باعث بن رہی ہیں شہر کے مختلف علاقوں میں پھیلنے والی اس بدبو کے باعث شہریوں میں سانس گلے اور دمے کی بیماریوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے شہریوں کے مطابق ویسٹ اٹھانیوالی یہ گاڑیاں بغیر کسی کو ریا حفاظتی اقدامات کے چلائی جاتی ہیں ۔جس سے بدبو پورے علاقے میں پھیل جاتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں