بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہو گی

لاہور (بیوروچیف) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے انسانی زندگیوں کے تحفظ کے لیے صوبہ بھر میں کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیونگ لائسنس کی سخت چیکنگ کی ہدایت جاری کر دی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بغیر لائسنس کمرشل گاڑیوں کو پنجاب کی شاہراہوں پر چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق رواں ماہ پنجاب بھر میں 60 ہزار سے زائد شہریوں کو کمرشل ڈرائیونگ لائسنس کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جبکہ ترجمان کا کہنا ہے کہ 3ہزار 400سے زائد شہریوں کو ریگولر کمرشل ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔محمد وقاص نذیر نے واضح کیا کہ بغیر لائسنس مال بردار اور مسافر گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی اور ایسے ڈرائیورز کو انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے تمام سٹی ٹریفک افسران سی ٹی اوز اور ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران ڈسی ٹی اوز کو ہدایت کی ہے کہ کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیونگ لائسنس کی چیکنگ ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں