دو ہفتوں تک آٹھ بازاروں میں ٹریفک چالان نہیں ہو گا’ سہیل اختر سکھیرا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) دو ہفتوں تک آٹھ بازاروں میں کوئی ٹریفک چالان نہیں ہو گا’ اس دورانیہ میں ٹریفک پولیس سی ٹی او ناصر جاوید رانا کی ہدایات کے مطابق ٹریفک قوانین سے آگاہی مہم چلائیگی اور عوام کو ٹریفک قوانین خصوصاً ہیلمٹ کے استعمال سے متعلق آگاہی دے گی’ اس بات کا اعلان ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے کچہری بازار سے ملحقہ انجمن تاجران کلاتھ مارکیٹ وکیلاں والی گلی نمبر 4 میں مرکزی صدر کلاتھ بورڈ اتحاد گروپ پاکستان الحاج نصیر یوسف وہرہ کی سربراہی میں فائر سیفٹی آلات کی مفت تقسیم کی تقریب کے شرکاء سے کیا’ اس سے قبل RPO سہیل اختر سکھیرا کی کچہری بازار آمد پر تاجروں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور کچہری بازار سے سٹیج تک تمام دکانداروں نے ان پر گل پاشی کی اور انہیں پھولوں کی مالائیں پہنائیں’ RPO سہیل اختر سکھیرا نے کلاتھ مارکیٹ گلی نمبر4 کے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی مدد آپ کے تحت آپ نے فائر سیفٹی آلات کی مفت تقسیم کا جو بیڑا اٹھایا ہے وہ قابل تحسین ہے’ میری آٹھ بازاروں کی تاجر تنظیموں کے منتخب عہدیداروں سے اپیل ہے کہ آپ بھی کلاتھ مارکیٹ گلی نمبر4 کی تقلید کرتے ہوئے اپنی اپنی مارکیٹ میں فائر سیفٹی آلات مفت تقسیم کریں تاکہ کسی بھی کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آئے’ انہوں نے کہا گذشتہ دنوں گلی نمبر7 اور اس سے قبل گلی نمبر4 کارخانہ بازار میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے’ اگر ان کے پاس فائر سیفٹی آلات ہوتے تو نقصان کم سے کم ہو سکتا تھا’ اس کے علاوہ مارکیٹ کے تاجروں کی ڈیمانڈ کے مطابق بہت جلد کوتوالی روڈ پر مناسب جگہ دیکھ کر وہاں 1122 کی فائر بریگیڈ گاڑی 24 گھنٹے سٹینڈبائی رکھنے کا انتظام کر دیا جائے گا’ اس سے قبل مرکزی صدر کلاتھ بورڈ اتحاد گروپ پاکستان الحاج نصیر یوسف وہرہ نے خطبہ استقبالیہ میں RPO فیصل آباد کی جرائم کی بیخ کنی کیلئے کی گئی کوششوں اور کاوشوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپ فیصل آباد کی لوگوں کیلئے کسی تحفے سے کم نہیں ہے’ آپ نے نہایت کم عرصے میں نہ صرف جرائم پر قابو پایا ہے بلکہ فیصل آباد کے لوگوں کے دلوں کو فتح کر لیا ہے’ آج ہر شخص کی RPO آفس تک رسائی نہایت آسان ہو گئی ہے’ الحاج نصیر یوسف وہرہ نے کہا کہ آج ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت 2 ہزار فائر سیفٹی آلات مفت تقسیم کئے ہیں’ہمارا مقصد صرف صرف تاجروں کو آتشزدگی سے بچانا ہے’ تقریب سے انجمن تاجران کلاتھ مارکیٹ وکیلاں والی گلی نمبر4کے صدر شیخ عثمان لیاقت’ سینئر نائب صدر رانا عابد علی’ جنرل سیکرٹری آصف کمبوہ’ ڈی ایس پی محمد کامران’ ایس ایچ او ارسلان باری’ محمد عامر مقبول’ سعدنصیر وہرہ نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں