پٹرول اور ڈیزل مسلسل مہنگا

اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں مسلسل تیسرے اور ڈیزل کی قیمت میں مسلسل دوسرے دن اضافہ کردیا گیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے 3 ستمبر کیلئے قیمتوں میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 29 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 11 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 346 روپے 16 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 372 روپے 3 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں