فلور ملز مالکان کا اعتماد آواز گروپ پر مسلسل مضبوط ہورہا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدر اور معروف صنعت کاررانا اسد علی خاں نے کہا ہے کہ ان شاء اللہ آئندہ انتخابات میں آواز گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا، فیصل آبادکی فلور ملز کے مالکان آواز گروپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور گروپ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلور ملز انڈسٹری ملکی معیشت کے ساتھ ساتھ عوام کو بنیادی غذائی ضرورت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، اس لیے اس شعبے کو درپیش مسائل کا حل انتہائی ضروری ہے۔شاہد ملک نے کہا کہ آواز گروپ کے رہنماؤں نے ہمیشہ فلور ملز مالکان کے مسائل کے حل، ان کے حقوق کے تحفظ اور انڈسٹری کو درپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے مؤثر آواز بلند کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فلور ملز مالکان کا اعتماد آواز گروپ پر مسلسل مضبوط ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں فلور ملز انڈسٹری کو مختلف نوعیت کے مسائل کا سامنا ہے، جن کے حل کے لیے اتحاد، اتفاق اور مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ آواز گروپ نے ماضی میں بھی فلور ملز مالکان کے مسائل کو متعلقہ حکام اور فورمز تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی اس سلسلے کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔ اس موقع پر باز خان دمٹر ،مجیب خان دمٹر، ناصر طور، آفتاب غنی، خالد بشیر آرائیں، میاں علی منصور ،ملک سلیم، رانا شہباز، میاں عظیم ، علی حیدر، حاجی اسماعیل، ملک عمیر ، محمد ریاض، محمد عمران،سعد سعیداقبال، شناور خان، عامر بشیر ، محمد راشد، شاہد ممتاز باجوہ، رانا محمد خاںنے شرکت کی۔ ، شرکاء نے کہاکہ فلور ملز مالکان اپنے کاروبار کے ساتھ ساتھ عوام کو معیاری آٹے کی فراہمی میں بھی اہم ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں