ساہیوال (بیوروچیف) نواحی چک 81 پانچ آر کے قریب پولیس فتح شیر اور ڈاکوؤں میں مقابلہ کے نتیجہ میں ایک ڈا کو جعفر حسین اوڈھ ہلاک اور دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق احمد علی تبسم انسپکٹر سرکاری گاڑی نمبر 749 جی اے اے میں پولیس ٹیم کے ہمراہ آج صبح تین بجے گشت پر جارہے تھے تو نہر لوئر باری دواب کے کنارے زم زم ٹاؤن سے آنے والے مدد علی سے موٹر سائیکل چھینے کی اطلاع ملی جس پر پولیس اے ایس آئی محمد یوسف اور ناصر علی حوالدار نے وائرلس کنٹرول پر ڈکیتی کی اطلاع پر دوموٹر سائیکل سوار تین ڈاکوؤں کو آتا دیکھ کر گھیرا ڈال لیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کر دی پولیس نے حفاظتی اوٹ لے کر جوابی فائرنگ کی جس کے بعد سرچ آپریشن میں ایک ڈا کو جعفر حسین ولد اللہ جوایا اوڈھ ساکن 88 چھ آراپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں پکڑا گیا ملزم کے قبضہ سے ایک نا جائز پسٹل مسروقہ موٹر سائیکل نمبر 6644 بی ای جی بھی برآمد کر لی جبکہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے زخمی ڈا کو جعفر حسین کو ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لا کر جعفر حسین دم تو ڑ گیا۔پولیس فتح شیر نے انسپکٹر احمد علی تبسم کی مدعیت میں مقدمہ 34,186,353,324,302 ت پ 13 اے دو اسلحہ آرڈنینس کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیم روانہ کر دی ہے۔




