ساہیوال میں FIAکا دفتر قابل تحسین اقدام ہے

ساہیوال (بیورو چیف) ساہیوال میں ایف آئی اے کا قیام شہریوں کے لیے کسی نعمت سے کم ثابت نہیں ہو رہا، ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد زون کی سربراہی، ڈپٹی ڈائریکٹر ساہیوال کی زیرنگرانی اور ایس ایچ او ایف آئی اے ساہیوال چودھری خالد سعید کی سربراہی میں کرپشن، ویزا فراڈ اور دیگر جرائم کیخلاف کارروائیاں تسلسل کیساتھ جاری ہیں۔ ذرا ئع کے مطابق ایف آئی اے ساہیوال میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف شکایات اور جرائم کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، جسکے باعث مبینہ طور پر ویزا فراڈ، شہریوں سے دھوکہ دہی اور دیگر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ساہیوال میں ایف آئی اے کا دفتر قائم ہونا ایک قابلِ تحسین اقدام ہے، جس سے شہریوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے دور دراز کے شہروں کا رخ کرنے سے بھی نجات ملی ہے۔شہریوں نے ایف آئی اے کی مسلسل کارروائیو ں پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ چودھری خالد سعید کی پیشہ ورانہ صلاحیت، متحرک اندازِ کار اور جرائم کے خلاف کارروائیاں لائقِ تحسین ہیں۔ شہریوں نے امید ظاہر کی کہ ایف آئی اے ساہیوال آئندہ بھی بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کرپشن، فراڈ اور دیگر جرائم کے خاتمے میں اپنا مؤثر کردار ادا کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں