بلاک بسٹر فلم کے بعد بھی سلمان خان بیروزگار کیوں رہے؟

ممبئی (شوبز نیوز) سلمان خان نے میں نے پیار کیا کے بعد پیش آنے والے مشکل دور کا انکشاف کردیا۔بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ سپرہٹ فلم میں نے پیار کیا کی کامیابی کے باوجود انھیں کئی ماہ تک کوئی کام نہیں ملا تھا۔سوشل میڈیا پر سلماں خان کے انٹرویو کی ایک پرانی ویڈیو ایک بار پھر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ معروف ٹی وی شو آپ کی عدالت کے کٹہرے میں اپنے کیریئر کے مشکل دور کا ذکر کر رہے تھے۔سلمان خان نے بتایا کہ میں نے پیار کیا کے بعد تقریبا چار سے چھ ماہ تک انھیں کسی فلم میں کام نہیں ملا تھا جب کہ ہیروئن بھاگیہ شری نے بھی مزید فلموں میں کام کے بجائے شادی کا فیصلہ کرلیا تھا۔بجرنگی بھائی جان نے مزید بتایا کہ بھاگیہ شری کے اس فیصلے سے میں نے پیار کیا کی کامیابی کا سارا کریڈٹ اداکارہ کو ہی مل گیا اور فلم انڈسٹری میں تاثر گیا کہ فلم کی اصل اسٹار بھاگیہ شری تھیں سلمان خان خود کچھ نہ تھے۔اپنے والد فلم ساز اور اسکرپٹ رائٹر سلیم خان کے بارے میں سلمان خان نے بتایا کہ اس مشکل وقت سے نکلنے میں میرے والد نے مدد کی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں