فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کاقیام پیپلز پارٹی سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کی حمایت کے بغیرممکن نہیں اگرچہ نئے صوبوں سے ملکی اورقومی مشکلات کم ہوں گی اور اقتدار بھی نچلی سطح پر منتقل ہوگا مگریہ بھی دیکھنے کی ضرورت ہے کہ اخراجات میں پاکستان متحمل ہوسکتا ہے۔جاری بیان میں ان کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے نئے صوبوں کے قیام کے لیے اپنی حمایت کو پاکستان پیپلز پارٹی کی رضامندی سے مشروط کیا ہے تویہی جمہوری طریقہ ہے۔مسلم لیگ (ن) تنہا نئے صوبوں کے قیام کی حمایت نہیں کرسکتی اس معاملے پر پیپلز پارٹی کی رضامندی لازمی قرار دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر سندھ تقسیم نہ ہوا تو ملک میں کوئی نیا صوبہ نہیں بن سکتا-سیاسی جماعتوں اوردیگر تمام سٹیک ہولڈرزسے مشاورت ضروری ہے-انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ پنجاب دوسرے صوبوں کی نسبت بہترکام کررہاہے تعمیر وترقی اورعوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کاجوکردار ہے دوسرے صوبوں کوبھی ان کی تقلید کرنی چاہئے۔




