فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، آج پھر مزید 36وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 7خواتین اور نوجوان کو اغوا کر لیا’پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق جھنگ بازار کے علاقہ رحیم ٹائون کے سلیم اختر کی بیٹی(الف) کو اوباش ملزم ےٰسین، نشاط آباد کے علاقہ7ج ب کے نواب علی کی بیٹی(س) کو ملزمان اعظم وغیرہ، چک جھمرہ کے علاقہ28ج ب کے نبیل احمد کی بیٹی(س) کو نامعلوم ملزمان، جڑانوالہ کے علاقہ275گ ب کے محمود خان کی بیٹی(ع) کو ملزمان یاسر وغیرہ، ستیانہ کے علاقہ 39گ ب کے عبدالغفور کی بہو (الف) کو ملزمان فہد وغیرہ، کھرڑیانوالہ کے علاقہ 266ر۔ب کے عثمان کی بیٹی (ش)، بلوچنی کے علاقہ 150ر۔ب کے ناصر عباس کی بیٹی(س) اور بلوچنی کے علاقہ 96ر۔ب کے عمر فاروق کا بھائی قمر گھر سے سودا سلف لینے نکلا واپس نہ آیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ امام بارگاہ روڈ پر نجیب اللہ سے75ہزار وفون،گٹ والا پارک کے قریب افضل سے 9ہزار وفون، منصور آباد کے زوہیب سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، ملت ٹائون کے حبیب ظفر کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی وسامان چوری، سالار والا کے قریب تنویر سے 10ہزار چھین لیا، محمد علی سٹریٹ کے قریب ہدایت اللہ سے نقدی وفون، 78ج ب کی روبینہ شبیر کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چور لے اڑے،82ج ب کے جاوید سے22ہزار، سدھار بائی پاس کے قریب ظفر حیات کے پٹرول پمپ سے ٹرانسفارمر اور سامان چوری،78گ ب کے عبدالوہاب کے سکول سے پنکھے و سامان چوری،247ر۔ ب سیف کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری،240ر۔ب کے نواز کے رقبہ سے ٹیوب ویل کا سامان چوری،57گ ب کے تجمل حسین سے نقدی و فون چھین لیا، 114گ ب کے محمد احمد کی حویلی سے مویشی چوری،64گ ب کے ارشد علی سے نقدی و فون چھین لیا،57گ ب کے شاہد کے ڈیرہ سے بکرے چوری، 95گ ب کے عبدالوہاب کے ڈیرہ سے جنریٹر چوری ،مکوآنہ کے رضوان سے53ہزار طلائی انگوٹھی چھین لی،149ر۔ب کے مظاہر سے70ہزار و فون، 607گ ب کے سلیمان کی حویلی سے مویشی چوری، گڑھ کے ےٰسین سے 80ہزار و فون،556گ ب کے مختار احمد کے گھر سے قیمتی سامان چوری،441گ ب کے انور علی کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری دیگر وارداتوں میں بھی ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا، علاوہ ازیں اسلام نگر سے محمد علی، چاندنی چوک کے ہارون،203ر۔ب کے عظیم سرور،126ر۔ب کے بلال حسین، نثار کالونی کے زاہد علی، ستارہ کالونی کے حمزہ،ہمایوں نگر کے فہد،24گ ب کے ابرار اور دیگر کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔




