لاہور (بیوروچیف) ضلعی انتظامیہ نے رہائشی علاقوں میں غیر قانونی طور پر قائم مویشی باڑوں کیخلا ف بڑا آپریشن شروع کر دیا۔ اے ڈی سی انفورسمنٹ کی سربراہی میں چندرائے روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 15 غیر قانونی مویشی باڑے اور شیڈز مسمار کروا دیے گئے۔سینکڑوں جانوروں کو رہائشی علاقو ں سے باہر منتقل کر دیا گیا۔ متعدد وارننگز اور شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کے باوجود غیر قانونی مویشی باڑے ازخود منتقل نہیں کیے جا رہے تھے۔، جس پر آپریشن کیا گیا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقوں میں قائم غیر قانونی مویشی باڑے صفائی اور سیوریج کے مسائل کا بڑا سبب بن رہے تھے، جبکہ جانوروں کے فضلے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔




