ایف بی آر کی رقوم کی جانچ پڑتال کے نظام میں مزید تبدیلیاں

اسلام آباد (بیوروچیف) ایف بی آر نے سیلز ٹیکس ریفنڈز سے متعلق غیر کلیئر اور غیر تصدیق شدہ رقوم کی جانچ پڑتال کے نظام میں مزید تبدیلیاں کردی ہیں۔ نئی ترامیم کے تحت ایسی رقوم کیلئے سسٹم میں مزید چار ویلیڈیشن چیکس شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایف بی آر کے مطابق ابتدائی 8ویلیڈیشن چیکس مکمل ہونے کے باوجود اگر کوئی رقم غیر کلیئر رہتی ہے تو اسے مزید چار ویلیڈیشن سائیکلز سے گزارا جائیگا۔ اضافی ویلیڈیشن چیکس سسٹم کے ذریعے ہفتے میں ایک مرتبہ کیے جائیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے 8ویلیڈیشن چیکس کے بعد غیر کلیئر رقم کو براہِ راست اسٹار چینل میں پروسیس کیا جاتا تھا، تاہم نئی ترامیم کے تحت اسٹار ماڈیول میں جانے سے قبل مزید 4ہفتہ وار ویلیڈیشن چیکس کیے جائیں گے۔ایف بی آر نے سیلز ٹیکس سے متعلقہ رولز میں غیر کلیئر رقوم کی جانچ کے طریقہ کار میں بھی ترمیم کردی ہے۔ سسٹم ابتدائی چیکس سمیت پہلے 8ویلیڈیشن کے بعد مزید 4اضافی ہفتہ وار ویلیڈیشن سائیکلز مکمل کرے گا۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اضافی ویلیڈیشن کا مقصد غیر کلیئر اور غیر تصدیق شدہ سیلز ٹیکس رقوم کی مزید جانچ پڑتال یقینی بنانا ہے۔ نئے نظام سے سیلز ٹیکس رقوم کی زیادہ جامع، مرحلہ وار اور مثر تصدیق ممکن ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں