ٹرانسفارمر میں آگ بھڑک اٹھی

لاہور (بیوروچیف) شیرا کوٹ کے علاقے بند روڈ پر فیکٹری کے ٹرانسفارمر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا، جبکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر کولنگ کا عمل جاری ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ اداروں کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں