گوجرہ(نامہ نگار)جعلی چیک دینے والے دو افراد قانون کی زد میں آگئے ۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر338ج ب کے محمد ساجد سے عبدالقدوس نے کوئلہ کے لین دین کے سلسلہ میں16 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم لی اور اسے ایک چیک دیاجو مقررہ تاریخ پر بنک میں کیش نہ ہو نے پر ڈس آنر ہو گیا۔علاوہ ازیںبہاول پور کے الطاف جاوید بزدار سے چک نمبر296ج ب گوجرہ کے عثمان اصغرنے14لاکھ روپے کی رقم کی واپسی کے عوض ایک چیک دیا مقررہ تاریخ پربنک سے کیش نہ ہوسکا۔تھانہ نواں لاہور وسٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔




