فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کو بڑا ظلم اور غریب عوام کوپٹرول چھڑک کرزندہ جلانے کے مترادف قرار ہے۔ حکومت کواخراجات کم اور وسائلِ میں اصافہ کرکے پٹرول میں سبسڈی دے عالمی مارکیٹ میں اگر قیمتوں میں اضافہ ہواہے تو پاکستا ن میں زیادہ سے زیادہ250روپے لیٹر کردیاجائے قیمت بھی ایک بار مقررکی جائے روزانہ مشکلات نہ پیداکی جائیں انہوں نے کہاکہ پٹرول اور بجلی مہنگی ہونے سے انڈسٹری بھی بنداورمزدور بے روزگار ہوگیاہے-رات گئے پٹرول اور ہائی سپڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ بری خبرہے کردیاہے پیٹرول 12 روپے 90 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 72 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا گیا ہے اب روزمرہ کی تمام اشیا غریب عوام کی پہنچ سے دورہوجائیں گی پبلک ٹرانسپورٹ کا سفربھی مشکل ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ پٹرول پر قیمت 358 روپے 77 پیسے اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوگئی جس کے بعد اسی تناسب سے مہنگائی بھی بڑھے گی۔




