کمشنر نے ڈویژنل ماڈل کالج میں قرآن سنٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل ماڈل کالج میں قرآن سنٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے گرائونڈ بریکنگ کی۔ڈائریکٹرڈویلپمنٹ /ڈائریکٹر سول سیل آصف چوہان،پرنسپل یاسین مرزا ودیگر موجود تھے۔کمشنر فیصل آباد نے بتایا کہ قرآن سنٹر کے قیام سے طالب علم کو حفظ قرآن کی معیاری سہولت میسر آئے گی اور طالب علم دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم بھی حاصل کرسکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ صبح 8سے دوپہر 2بجے تک حفظ قرآن کی کلاسز ہونگی جبکہ سیکنڈ شفٹ میں 2سے5تک طالب علم دنیاوی تعلیم کی کلاسیں لیں گے۔قرآن سنٹر میں ابتدائی طور پر30 طالب علموں کی گنجائش ہوگی جسے بعدازاں وسعت دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ قرآن سنٹر کی تعمیر تیزی سے مکمل کرنے کا ہدف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں