فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو ہارٹ سیور فانڈ یشن نے مخیر حضرات کے تعاون سے12لاکھ روپے کی ادویات عطیہ کی ہیں۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خالدہ رفیق،ڈپٹی ڈائریکٹر آمنہ عالم، میڈ یکل سپرنٹنڈنٹ ایف آئی سی ڈاکٹر ندیم اختر،جنرل سیکرٹری ہارٹ سیور فاونڈیشن محمد کاشف فاروق ، صدر فانڈیشن محمد شیخ اشرف،میڈیکل سوشل آفیسر آسیہ فقیر حسین،مینجر ہارٹ سیور عاصمہ مزمل اور دیگر موجود تھے۔ہارٹ سیور فانڈیشن کی انتظامیہ نے ادویات اورآلات ہسپتال انتظامیہ کے سپرد کئے اور بتایا کہ ادویات ایمرجنسی سمیت دیگر وارڈز میں مریضوں کو فراہم کی جائیں گی۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ہارٹ سیور فاونڈیشن کی انتظامیہ کے تعاون پر شکریہ اداکیا۔




