کمالیہ پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف ایکشن،3ملزمان گرفتار

کمالیہ(نامہ نگار)ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ کے احکامات کی روشنی میں ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بھسی ارشد ایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم یوسف ولد رمضان، قوم وسیر، سکنہ715گ ب کو گرفتار کیا، جس کے قبضہ سے540گرام چرس برآمد ہوئی۔دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ انسپکٹر افضل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ممتاز ولد غلام رسول ، سکنہ محلہ رضا آباد کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 30لیٹر شراب برآمد کرلی۔اسی طرح ایس ایچ او تھانہ صدر کمالیہ ندیم ایس آئی نے پولیس ملازمان کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے فیصل ولد شبیر، قوم بلوچ، سکنہ 283ج ب کو گرفتار کیا، جس کے قبضہ سے 620گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔اس موقع پر ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں